202

کوشش کروں گی سب کو ساتھ لے کر چلوں‘شیری رحمان

کراچی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوشش کروں گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں، حکمران جماعت خود ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، وزیرخارجہ کے ٹویٹ کے بعد پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ حکومت لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں کرتے، اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔

جمعہ کو شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں، حکمران جماعت خود ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا ہم اس کا جواب جلد دیں گے، اس وقت ملکی معیشت خسارے میں ہے، یہ حکومت لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، پی ایس ایل فائنل دیکھنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں کرتے،ہمارا کام اہم مسائل کو اجگر کرنا اور اس کا حل تلاش کرنا ہے، وزیر خارجہ بغیر سوچے سمجھے ٹویٹر پر تباہی پھیلاتے رہتے ہیں،وزیرخارجہ کے ٹویٹ کے بعد پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔