8

7. پالتو شیر کی درندگی، مالک ہلاک

عراق کے شہر کوفہ میں ایک افسوسناک واقعے میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو ہلاک کر دیا۔ 50

سالہ شخص، عاقل فخر الدین، نے چند روز قبل شیر کو گھر لا کر دیگر جنگلی جانوروں کے ساتھ ایک پنجرے میں رکھا تھا۔

جیسے ہی وہ پنجرے کے قریب پہنچے، شیر نے ان پر حملہ کر دیا اور گردن و سینے پر کاٹ لیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

چیخ و پکار سن کر ایک پڑوسی مدد کو آیا، لیکن وہ شیر سے عاقل کو نہ بچا سکا۔

پڑوسی نے شیر پر گولیاں چلائیں اور زخمی شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔