305

ملاکنڈ میں پہلے مکمل ڈیجیٹل ایف آئی آر سسٹم کا افتتاح 

پشاور ۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریڑی محمد اعظم خان نے مالاکنڈ لیویز لائینز میں تختی کی نقاب کشائی کرکے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ،پر صوبے میں اپنی نوعیت کے پہلے مکمل دیجیٹل ایف آئی آر سسٹم کاآج باقاعدہ افتتاح کردیاہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و صحت شہرام خان ترکئی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل احمد خان ، ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچا، سیکریڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی داؤد خان ، مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر شہباز ، کمشنر مالاکنڈ ظہیر الاسلام اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی کے علاوہ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ خرم پرویز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔

کہ اس نظام کے تحت فوری طور پر بغیر وقت ضائع کئے آن لائن ایف آئی آر درج ہوسکیں گی اور اس میں اندراج کے بعد کسی کی شہہ پر تبدیلی اور کمی بیشی ممکن نہیں ہوگی۔یہ نظام فی الوقت مالاکنڈ کی 14 چیک پوسٹوں / تھانوں میں سے 5 تھانوں میں شروع کردیا گیا۔ جب کہ بہت جلد بقیہ تھانوں میں بھی رائج کیا جائے گا۔ جس کے لئے کمپیوٹر اور دوسرا ضروری سامان بھیجاجارہاہے ۔اس سسٹم کے تحت 25 رجسٹر کھولے گئے ہیں جس میں DSL سسٹم کے ذریعے مختلف مقدمات کی رپورٹس درج کی جائینگی۔

تمام تھانے اس بات کے پابند ہوں گے ۔ کہ FIR رپورٹ کے اندراج کے 14 دنوں کے اندر اندر عدالت مین مقدمہ پیش کرینگے اس کے علاوہ لیویز فورس کی 20گاڑیوں میں ٹرینکنگ سسٹم لگایا گیا ہے ۔جس سے تمام موبائل گاڑیوں کی مانیڑنگ ممکن ہوسکے گی۔ جس میں مقام ، روٹس اور وقت کا تعین ہوسکے گا۔ اور لیویز فورس کے گشت سمیت مختلف رونما ہونے والے واقعات کی مانیڑنگ کی جاسکے گی اور وقوع کے نزدیک پیڑولنگ کرنے والی گاڑی کوموقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جاسکے گی۔ 

اس نظام سے تمام تھانے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ اور ایف آئی آر سمیت تمام ریکارڈ ان کی دسترس میں ہوگا۔جس سے ایک طرف امن وامان کی صورت حال سمیت محکمہ داخلہ ،اسٹیبلشمنٹ اور وزیر اعلیٰ ہاوس تمام معلومات شیئر کرسکیں گے۔ تو دوسری جانب تمام ریکارڈ زلزلہ اور سیلاب یا آگ لگنے کی صورت میں محفوظ رہ سکے گا۔اسی طرح اس نظام کے تحت آسانی سے پولیس کلیئرنگ سرٹیفیکیٹ دیے جاسکیں گے۔

جبکہ محکمہ مال کی زیر تحویل پکڑلے جانے والے اشیاء کی تفصیلات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔اس نظام میں تمام تھانوں کے مطلوب و مفرور آفراد کا ڈیٹا بھی دستیاب ہوگا۔ جبکہ تھانوں میں نفری کی تعداد کا اندراج بھی ہوگا۔اس نظام کے تحت لیویز تھانوں کی پوسٹنگ ٹرانسفرز کا ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا۔ اس موقع پر صحافیوں کے استفسار پر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا۔ کہ یہ صوبے میں اپنی نوعیت کاپہلا مکمل ڈیجیٹل ایف آئی آر سسٹم ہے۔ جس سے عوام کو بغیر کسی تکلیف کے ایف آئی آر درج کرنے ، فوری انصاف ملنے ، قیمتی وقت اور پیسے کی بچت اور ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ جوبڑ ی خوشی کی بات ہے۔