13

سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کی تیاری

امریکا نے سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کے ہتھیاروں کے پیکیج کی فراہمی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مملکت کے متوقع دورے کے دوران کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب پچھلی امریکی انتظامیہ نے ریاض کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کی کوشش کی تھی، جس میں جدید امریکی ہتھیاروں کی فراہمی اور چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی بات کی گئی تھی۔

سعودی حکومت اور وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔