9

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے

 

رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ، پوپ فرانسس، 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔

پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے، لیکن انہوں نے ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" دعا ادا کی۔

ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی، جیسا کہ ان کی وصیت میں درج تھا۔

پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔ وہ پہلے لاطینی امریکی اور یسوعی پوپ تھے۔

انہوں نے چرچ میں اصلاحات، سماجی انصاف، اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے نمایاں اقدامات کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت مسیحی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور وہ بین المذہبی ہم آہنگی، امن اور انسانیت کے فروغ کے علمبردار تھے۔