46

دبئی پراپرٹی مارکیٹ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تاریخ رقم کردی

2025 کی پہلی سہ ماہی میں دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ نے ایک نئی بلندی چھو لی، جہاں خرید و فروخت کے سودوں اور ان کی مالیت میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ رئیل اسٹیٹ ڈیٹا کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کل 45,474 سودے ہوئے جن کی مالیت 142.7 ارب درہم سے تجاوز کر گئی۔

تیار شدہ پراپرٹی مارکیٹ نے خاص طور پر زور پکڑا، جہاں 87.5 ارب درہم مالیت کے 20,034 سودے ہوئے، جو کہ نہ صرف حجم بلکہ مالی لحاظ سے بھی 21 فیصد اور 34 فیصد زیادہ رہے۔ اس کی بنیادی وجہ ماہرین کے مطابق دبئی میں کرایوں میں اضافہ ہے، جس کے باعث افراد نے خریداری کو ترجیح دی۔

دوسری جانب زیر تعمیر یعنی آف پلان پراپرٹیز کی مانگ بھی مستحکم رہی، جن کا مارکیٹ شیئر 56 فیصد رہا۔ 25,440 سودے 55.2 ارب درہم مالیت کے ریکارڈ کیے گئے، جو 2024 کے پہلے تین مہینوں کی نسبت 24 فیصد زیادہ ہیں۔

ابوظبی میں بھی جائیداد کی مارکیٹ میں سرگرمی بڑھی، جہاں تیار شدہ پراپرٹی کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ اور ان کی مالی قدر میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 9.6 ارب درہم تک جا پہنچی۔