یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
حوثی حکام کے مطابق، جمعرات کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر حملہ کیا گیا، جس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کی ایندھن اور مالی وسائل کی رسد کو ختم کرنا تھا۔
امریکی فوجی حکام نے وضاحت کی کہ یہ حملہ اقتصادی دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ حوثیوں کے بحری راستوں پر حملوں کو روکا جا سکے۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ امریکا نے 15 مارچ سے حوثیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کیے تھے، جس کا مقصد بحیرہ احمر اور دیگر بحری علاقوں میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔