سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج سیزن کے آغاز کے پیشِ نظر عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین اور عالمی ایئرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق 15 شوال کے بعد کسی بھی عمرہ ویزہ ہولڈر کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ اعلان حج سیزن کی تیاریوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے تاکہ زائرین کے بے جا رش سے بچا جا سکے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ جو ایئرلائنز یا مسافر اس فیصلے کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسی سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ حج کے لیے آنے والے عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔