11

ماں نے 3 ماہ کے بچے کو زیرزمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا

بھارت کے گجرات میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔

پولیس نے بچے کی گمشدگی کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی اور بچے کی لاش برآمد کر لی۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے ذہنی اور جسمانی مشکلات کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔