254

پشاور میں 30لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

پشاور۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے پشاور میں 30 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پودا لگاتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء للہ، پی ایس محمد فاروق خان، اسسٹنٹ پروگرامر آصف وہاب، پی آر او ساجد خان، ڈی سی رضا کار فورس کے کوائر ڈینیٹر ڈاکٹر وقاص احمد، عامر نواب اور ملک افتخار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان نے کہا کہ پشاور میں روان سیزن میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات کے تعاون سے تیس لاکھ پودے لگائے گی۔اس مہم میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جا ئے گا اور ان کو فری پودے دیے جا ئیں گے۔ جبکہ ڈی سی رضا کار فورس میں شامل تین ہزار سیک زیادہ ممبران بھی اس مہم میں شامل ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ آلودگی کا خاتمہ کیا جا ئے ۔اس موقع پر انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہرروان سیزن میں ہر شہری اپنے گھر میں کم از کم ایک پودا لگائے۔ اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور آلودگی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔