66

آئس لینڈ میں زلزلے کے 550 جھٹکوں نے خوف کی لہر دوڑا دی

آئس لینڈ میں پچھلے چند دنوں کے دوران زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یکم اپریل سے 6 اپریل کے درمیان جنوب مغربی آئس لینڈ میں زلزلے کی شدت 3 سے 4 کے درمیان ریکارڈ کی گئی، اور ان جھٹکوں کی گہرائی 4 سے 6 کلومیٹر کے درمیان تھی۔ صرف 24 گھنٹوں میں 550 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مزید زلزلے کے جھٹکے آنے کا امکان ہے، جن کی شدت بھی 3 سے 4 کے درمیان ہو سکتی ہے۔