حماس نے حالیہ اسرائیلی کارروائیوں کو امریکی انتظامیہ کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے ساحلی شہر اشدود پر راکٹ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ سے 10 پروجیکٹائلز فائر کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوئے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بچوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے، اور یہ حملے تباہی کی جنگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔