8

بھارت میں جعلی ڈاکٹر کی غفلت سے 7 مریضوں کی موت

مدھیہ پردیش کے دموہ شہر میں ایک اسپتال میں ایک جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کے دوران 7 مریضوں کی جان لے لی۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص، جو جان کیم کے نام سے کام کر رہا تھا، جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمت حاصل کر کے مریضوں کا علاج کر رہا تھا۔

اس کا اصل نام نریندر وکرمادتیہ یادو ہے، اور وہ کئی تنازعات میں ملوث پایا گیا ہے۔ ضلعی تفتیشی ٹیم نے اسپتال سے دستاویزات ضبط کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔