244

پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا نوٹس

پشاور۔صو بائی حکو مت نے چڑیا گھر میں جانورو ں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ایڈیشنل سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن کبیر آفریدی کمیٹی کے چےئر مین ڈی ایف او وائلڈ لائف پشاور حلیم خان اور ریٹائر ڈ چیف کنزرویٹر ڈاکٹر ملک ممتاز خان کمیٹی کے ممبران ہوں گے ٗ ۔

پی ایس او ٹو چیف سیکر ٹری کے ایک اعلامیہ کے مطابق کمیٹی دوہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر ے گی ٗچڑیا گھر کی انتظامیہ کی مبینہ بد انتظامی ٗ جانوروں کے ساتھ تماش بینو ں کی بدسلوکی اور جانوروں کی اموات کے واقعات نہ صرف حکو مت بلکہ پشاور کے عوام کی بدنامی کا باعث ہیں تحقیقاتی کمیٹی جانوروں کی ہلاکتو ں کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر ے گی چڑیا گھر کے انتظامی امور کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔