224

انسداد دہشت گردی کیلئے کیس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ نظام متعارف

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے انسداددہشتگردی کے لئے کیس منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ نظام متعارف کیا ہے نیا نظام پاکستان ایکشن برائے انسداد دہشتگردی پراجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے ٗنئے سسٹم کے ذریعے تمام متعلقہ کیسوں کوڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس کے باعث پراسکیوٹرز کا کیس فائلو ں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

ٗمانیٹر نگ نظام کو لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسزاور خیبر پختونخوا محکمہ پراسکیوشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا اعظم خان نے کہا ہے کہ کیس منیجمنٹ اور مانیٹرنگ نظام کی بدولت کرمینل جسٹس کے طریقہ کار کی شفاف انجام دہی میں مدد ملے گی ۔