8

وقف ترمیمی بل پر اپوزیشن کا احتجاج، اقلیتوں کے حقوق متاثر

وقف ترمیمی بل کو بھارتی لوک سبھا میں 12 گھنٹے کی بحث کے بعد 288 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن نے اس بل کو اقلیتوں کے حقوق پر بڑا حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے آئینی حقوق کو متاثر کرے گا۔

راہول گاندھی اور سونیا گاندھی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین پر کھلا حملہ قرار دیا، جبکہ مسلم تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس بل کے نتیجے میں وقف املاک پر حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہوگا۔

اس بل کے خلاف بھارت میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہو چکے ہیں۔