130

ایم ایم اے ٹکٹوں کی تقسیم ٗ فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے سپرد

پشاور۔دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعددونوں بڑی رکن جماعتوں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کی طرف سے الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں کو دیئے جانے والے ٹکٹو ں کامعاملہ لٹک گیاہے کیونکہ اب ٹکٹوں کافیصلہ ایم ایم اے کاپارلیمانی بورڈ کرے گا ذرائع کے مطابق مرکزی عہدیداروں کی نامزدگی کے بعداب جلد ہی صوبائی اور ضلعی عہدیدارو ں کااعلان بھی کردیاجائے گا۔

جس کے بعداگلے عام انتخابات کے لیے نشستوں کی باہمی تقسیم کافارمولہ وضع کیاجائے گا بعدازاں پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ایم ایم اے کے امیدواروں کے لیے ٹکٹوں کااعلان ہوگا ذرائع کے مطابق اس وقت جے یو آئی اور جے آئی کی طرف سے اپنے اپنے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جاچکے ہیں اب ان پر نظرثانی ہوگی اور نشستوں کی باہمی تقسیم کے بعد نئے سرے امیدواروں کااعلان کیاجائے گا