102

مصر کے مفتی اعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد۔مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرمملکت پیر امین الحسنات نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔مصری مفتی اعظم صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان وزیر اعلی پنجاب اور وزیر مذہبی امور سمیت دیگر ارکان سے ملاقات کریں گے۔

اہم ملاقاتوں کے علاوہ پیغام پاکستان کانفرنس قومی پریڈ اور بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مفتی اعظم آج اسلامی نظریاتی کونسل میں پیغام پاکستان سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔مفتی اعظم مصر بھیرہ شریف جائیں گے، جبکہ جمعہ کو فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔ذرائع کے مطابق مفتی اعظم مصر یوم پاکستان پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ مفتی اعظم مصر بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے۔