متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 100 درہم کے نئے کرنسی نوٹ کی نقاب کشائی کر دی، جو پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین سیکیورٹی فیچرز سے لیس ہے۔
نئے نوٹ کو جعلی کرنسی سے بچانے کے لیے اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں۔ سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیے گئے اس نوٹ کے سامنے اُم القیوین کا قلعہ جبکہ پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر نمایاں ہیں۔
نوٹ کو بصارت سے محروم افراد کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے اس پر بریل علامات شامل کی گئی ہیں، تاکہ وہ آسانی سے اس کی شناخت کر سکیں۔
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ پرانے 100 درہم کے نوٹ بدستور قابلِ استعمال رہیں گے۔