13

افطار اور صفائی کا منفرد انتظام : مسجد الحرام کی حیرت انگیز میزبانی

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کے لیے فراہم کیے جانے والے افطار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹمز متعارف کروائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق، افطار کے اجزا کو آلودگی سے محفوظ رکھنے، مناسب اسٹوریج، اور درست پیکیجنگ کے لیے سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ افطار کے نمونے مسجد الحرام کی لیبارٹری میں بھیج کر مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی تجزیے کیے جاتے ہیں تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہر روز 3,000 ملازمین اور 1,000 رضاکار مل کر 3,200 افطار دسترخوان بچھاتے ہیں، جو 50 کلومیٹر تک پھیلے ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، افطار کے بعد صفائی کا عمل صرف 5 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں مسجد الحرام کے بہترین انتظامی نظام کی ایک مثال ہے۔