63

عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام

مکہ میں عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 200 سے زائد جدید ترین وال اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جو سیکیورٹی آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

یہ سسٹم 11 داخلی راستوں اور 8 چیک پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور شہر کے تمام اہم مقامات کو مکمل طور پر ایک مربوط سیکیورٹی نیٹ ورک کے تحت لاتا ہے۔

یہ جدید سیکیورٹی نیٹ ورک مسجد الحرام کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور 911 سے منسلک ہے تاکہ زائرین کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔