امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ان پابندیوں میں ممالک کو ریڈ، اورنج، اور یلو لسٹ میں تقسیم کیا جائے گا۔
ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندیاں ہوں گی، اور اورنج لسٹ کے شہریوں کے ویزے محدود کیے جائیں گے۔
یلو لسٹ کے شہریوں کو ویزا درخواست کے مسائل حل کرنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔