مصری ماہرین فلکیات نے 30 سے زائد ممالک میں 30 مارچ کو عید الفطر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے مطابق شوال کا چاند 29 مارچ کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے بعد نمودار ہوگا۔
ادارے کے مطابق قاہرہ میں چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا جبکہ دیگر عرب اور اسلامی شہروں میں چاند 3 سے 19 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
چاند دیکھنے والے نمایاں شہروں میں مکہ، مدینہ، ریاض، بغداد، کویت سٹی، نواکشوط، مراکش، الجزائر، تونس، طرابلس، خرطوم، انقرہ، عمان، دمشق، جیزان، قدس شریف، عدن، کیپ ٹاؤن، منامہ، تہران، دوحہ، ابوظہبی، دبئی، مسقط، کوالا لمپور، جکارتہ، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن، ماسکو اور کراچی شامل ہیں۔
دوسری جانب عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔