5

154 کلو وزنی ماں بچے پر بیٹھ گئی، بچہ ہلاک

انڈیانا، امریکہ میں ایک اندوہناک حادثے میں لے پالک بچہ اپنی رضاعی ماں کے وزن تلے دب کر جان کی بازی ہار گیا۔
جینیفر لی ولسن نے اپنے 10 سالہ لے پالک بیٹے ڈکوٹا کو گھر سے بھاگنے سے روکنے کے لیے اس پر بیٹھنے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا۔

خوفناک واقعہ اپریل 2023 میں پیش آیا، جب رضاعی ماں نے وزن سے دبے بچے کو اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، 154 کلو وزنی جینیفر کے جسم کے نیچے دب کر بچے کی گردن اور سینے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جگر اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا۔

عدالت میں پیشی کے دوران جینیفر نے اعتراف کیا کہ اسے اندازہ نہیں تھا کہ بچہ ہلاک ہو جائے گا اور اس نے صرف بچے کو ڈرانے کے لیے ایسا کیا تھا۔ عدالت نے غفلت اور غیر ذمہ داری کے باعث جینیفر کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔