13

یمن کے قریب 4 کشتیوں کو حادثہ، 186 مہاجرین لاپتہ

افریقہ سے یمن جانے والے پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں بحرِ احمر میں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب حادثے کا شکار ہوئیں۔ امدادی ٹیموں نے 2 افراد کو بچا لیا، تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 افسوسناک اعداد و شمار:
2024 میں اب تک ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جو کہ اس خطرناک ہجرت کے بھیانک نتائج کو ظاہر کرتا ہے۔