141

پشاور شادی ہال فائرنگ کے فریقین میں مصالحت

پشاور۔ گرینڈ مصالحتی جرگہ کی کامیاب کوششوں سے تھانہ گلفت حسین شہید ( ہشتنگری ) کے علاقے بلال ٹاؤن میں واقع شادی ہال میں تقریب کے دوران ملک طارق گروپ اور ملک الطاف گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء اور زخمیوں کے مابین مصالحت ہوگئی اس ضمن میں گزشتہ روز ملک طارق اعوان قلعہ رنگ روڈ پر جرگہ منعقد ہوا جس میں جرگہ چےئرمین اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی بیرسٹر ہارون بلورٗممبران ملک عبد المجید اعوان، الحاج ملک اسلم اعوان، عطاء الرحمن، ملک بخشیش، ناظم سہیل، راشد جاویداعوان، ملک سربلند اعوان، محمد جاوید، کریم بخش، عبد الرؤف، ارشد خان، امیر شاہ باچا، علی خان، کمال خان، شاکر ، احمد خان، برکت کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی (ر) عبد الرؤف خان یوسفزئی، الحاج غلام احمد بلور، سید چن آغا باچا، فرزند چن آغا شیری باچا۔

سابقہ ایم این اے جے آئی صابر حسین اعوان، سابقہ ایم این اے جے یو آئی قاری فیاض علوی، پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی فرزند علی وزیر، ملک غلام مصطفی، حاجی ہدایت اللہ، حکیم عرفان اختر اوردیگرنے شرکت کی جرگہ میں وارثان ملک الطاف ولد گل محمد اور لعل محمدولد زیارت خان کے علاوہ تمام دیگر فریقین نے ایک دوسرے کوفی سبیل اللہ معاف کر دیا اوربغل گیر ہو گئے واضح رہے کہ یکمجنوری 2018کو عامر پیراڈائز شادی ہال ، گلبہار میں ملک طارق گروپ اور ملک الطاف گروپ کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھاجس میں ملک الطاف ولد گل محمد سکنہ شامی روڈ اور لعل محمدولد زیارت خان سکنہ لنڈی کوتل جاں بحق جبکہ دیگر مہمان جن میںآصف ولد رحمت اللہ سکنہ شاہ مصوم جاں بحق ، طلحہ ولد برکت علی سکنہ بادامی باغ سبزی منڈی ، لعل مرجان ولد امین خان سکنہ شامی روڈ، شیر اکبر ولد دلبر جان سکنہ بازار کلاں ، محمد ارسلان ولد محمدارشد خان سکنہ وڈپگہ ، ظہیر جاویدولد غلام صادق سکنہ سٹی ٹاؤن لگ کرزخمی ہو ئے تھے ۔

جرگہ سے الحاج ملک جہانگیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ہمیں آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنا چاہیے اور تمام اختلاف بھلا کر پیار محبت سے امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہئے تقریب سے ہارون بلور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ ٹیم نے شب و روز محنت کر کے ان تمام مسلمان بھائیوں کے درمیان مصالحت کے لئے اہم کردار ادا کیا میں اس واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام لواحقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔