134

چین نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا


بیجنگ۔چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے، مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرقِ وسطی میں قیامِ امن نا ممکن ہے، امریکی دھمکیوں کے باوجودجنرل اسمبلی میں القدس قرارداد کی منظوری مشرق وسطیٰ میں امن کی اپیل کے مترادف ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں صدرِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چین مکمل طور پر آزاد اور خود مختار فلسطین کی حمایت کرتا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں صدرِ فلسطین محمود عباس کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی اور نبی شاتھ سے ملاقات کی۔دو مملکتی حل کے حق میں ہونے اور اس حوالے سے عالمی برادری کوکاروائیاں کرنے کی اپیل کرنے والے وانگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کا موجب ہے،۔جس کو حل کیے بغیر مشرقِ وسطی میں قیامِ امن نا ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین سن 1967 میں وضع کردہ سرحدوں کی بنیادوں پر دارالحکومت مشرقی القدس ہونے والی مملکت فلسطین کے حق میں ہے۔

چینی وزیر نے بتایا کہا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قبول کردہ القدس قرار داد نہ صرف اس معاملے میں عالمی برادری کے اتفاق رائے کی عکاس ہے بلکہ بیک وقت مشرق وسطی میں سلسلہ امن کو سرعت دینے کی ایک اپیل کے مترادف بھی ہے۔فلسطین کے خصوصی نمائندوں نے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔