رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روزے کا دورانیہ ایک اہم موضوع بن جاتا ہے۔ ہر ملک میں طلوع و غروبِ آفتاب کے فرق کی وجہ سے روزے کے اوقات میں بھی نمایاں فرق دیکھا جاتا ہے۔ اس سال کون سے ممالک میں سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے روزے ہوں گے؟ جانیے مکمل تفصیل!
دنیا کے سب سے طویل روزے
ناروے، سوئیڈن: 20 گھنٹے 30 منٹ
گرین لینڈ، آئس لینڈ: 20 گھنٹے
الجزائر: 16 گھنٹے 44 منٹ (عرب دنیا میں سب سے طویل)
دنیا کے سب سے مختصر روزے
چلی: 11 گھنٹے
یوراگوئے، پیراگوئے، جنوبی افریقہ کے چند علاقے: 11-12 گھنٹے
منتخب ممالک میں روزے کا دورانیہ
پاکستان: 12 گھنٹے 58 منٹ
سعودی عرب، امریکا (نیویارک)، ترکیہ: 13 گھنٹے
متحدہ عرب امارات، بھارت، انڈونیشیا: 12.5 گھنٹے
دنیا کے مختلف حصوں میں سورج کے طلوع و غروب کے اوقات کی بنیاد پر روزوں کے دورانیے میں فرق آتا ہے۔ شمالی ممالک میں طویل دنوں کے باعث روزے کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے، جبکہ جنوبی ممالک میں دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے روزے کم وقت کے لیے ہوتے ہیں۔