اس سال رمضان میں دنیا کے سب سے طویل روزے کا ریکارڈ سوئیڈن اور ناروے کے پاس ہوگا، جہاں لوگ 20 گھنٹے 30 منٹ تک بھوکے پیاسے رہیں گے!
ادھر گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے روزے بھی کچھ کم نہیں، وہاں روزہ 20 گھنٹے لمبا ہوگا۔
دوسری طرف اگر سب سے چھوٹے روزے کی بات کریں تو اس سال یہ اعزاز چلی کے نام رہے گا، جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہوگا۔
الجزائر میں عرب دنیا کا سب سے لمبا روزہ ہوگا، جو 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا، جبکہ سعودی عرب، مدینہ، نیویارک، ترکیہ میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔
پاکستان میں اس بار روزہ 12 گھنٹے 58 منٹ کا ہوگا، جبکہ برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، یو اے ای، بھارت اور انڈونیشیا میں روزہ 12.5 گھنٹے کا ہوگا۔
مزید یہ کہ جنوبی افریقا، پیراگوئے اور یوراگوئے کے کچھ شہروں میں بھی روزہ 11 سے 12 گھنٹے کا ہوگا، جو مختصر ترین روزوں میں شمار کیے جائیں گے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ہر ملک میں سورج نکلنے اور ڈوبنے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے روزے کا وقت بھی مختلف ہوتا ہے۔