ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے تعلیمی میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو عزت افزائی کے طور پر 16,456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیے۔
امیگریشن حکام کے مطابق گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے طلبہ شامل ہیں، جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 تعلیمی ماہرین بھی اس اعزاز کا حصہ بنے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ 147 گریجویٹس اور 16 سائنسدانوں کو بھی یہ ویزے دیے گئے ہیں۔ گولڈن ویزا، جو 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔