21

پاک بھارت میچ میں نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان بے گھر

مہاراشٹر: پاک بھارت میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے اس کا گھر مسمار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق، میچ دیکھتے ہوئے نعرہ لگانے پر مقامی ہندو انتہا پسند مشتعل ہوگئے اور اسے ملک دشمن قرار دے کر اس کا گھر گرا دیا۔

یہ واقعہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے متعصبانہ رویے اور مذہبی انتہا پسندی کی نئی مثال بن گیا۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلم مخالف اقدامات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مسلمانوں کو ہراساں کرنے، کاروبار بند کرانے اور مذہبی آزادی چھیننے جیسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لے کر موثر کارروائی کرے۔