266

مشال قتل کیس میں 11ماہ سے روپوش ملزم گرفتار

مردان۔مشال قتل کیس کے ملزم صابرمایار نے گرفتاری دیدی مشال قتل کیس میں گیارہ ماہ تک روپوش رہنے والے ملزم صابر مایار نے پیر کے روز پولیس کے سامنے پیش ہوکر گرفتاری دیدی جس پراسے حراست میں لے لیاگیا ملزم عبدالولی خان یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر جوکہ مشال قتل کیس میں ملزم نامزد ہونے کے بعد سے روپوش تھا گزشتہ سال تیرہ اپریل کو عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس میں شعبہ ابلاغیات کے طالب علم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کردیا گیاتھا۔

جس کے بعد اس کیس میں نامزد 61 ملزمان میں صابر مایار اور اسد کاٹلنگ روپوش تھے جبکہ دیگر ملزمان کو پکڑا جا چکا تھا ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صابر مایار کی گرفتاری دینے کے بعد مشال قتل کیس کے واحد مفرور ملزم اسد کاٹلنگ کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا ادھر گرفتاری دینے والے ملزم صابر مایار کا کہنا ہے کہ مشال اس کا دوست اور اس کیساتھ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا رکن تھا۔

لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے غلط الزامات عائد کرکے مجھے مشال قتل کیس میں ملوث قرار دیا تھا ملزم کو آج منگل کے روز انسداد دہشت دہشت گردی مردان کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا مشال قتل کیس میں نامزد 61 ملزمان میں 57 کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک ملزم اظہار کو اس سال جنوری میں اور کیس کے اہم ملزم پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف مردانوی کو رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا اور مزکورہ تینوں ملزمان کا ٹرائیل ایک ساتھ شروع ہوگا۔