295

افغانستان کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی گمشدگی کاانکشاف

پشاور۔افعانستان کے جیلوں سے لاپتہ پاکستانی افراد کے لواحقین نے افعان اور پاکستان حکومتوں سے اپنے عزیزواقارب کی باحفاظت رہائی کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہزاروں پاکستانی افغان سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جیلوں میں اپنی سزائے کاٹنے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں لاپتہ افراد کے لواحقین اکبر علی، خیرالرحمن، سجاد خان اور دیگر نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان روزگار کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے وہاں پر افغان حکومت کے جانب سے ان پر جاسوسی کے الزامات لگائے گئے تھے ۔

پھر ہم افغان سپریم کورٹ نے ان کیلئے سزائے دینے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ان کی سزاؤں کی مدت ختم ہونے کے بعد افغان حکومت کے جانب سے ہمیں اپنے عزیزوں کی رہا ہونی کی خبر دے گئی تھی لیکن گزشتہ دو سالوں سے وہ لاپتہ ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے عزیزوں کو جیلوں سے نکال کر نامعلوم جگہوں پر منتقل کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سپریم کورٹ میں بھی ہمارے عزیزواقارب پر لگائے گئے الزمات کی کسی قسم کی ثبوت پیش نہیں ہوئے ہم نے ان کی رہائی کے لئے ہر جگہ اپنے فریاد کی لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ملی انہوں نے پاکستان اور افغانستان حکومتوں اور سفارتکاروں سے اپیل کئے ہیں کہ ہمارے عزیزواقارب کی جان کی حفاظت کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے