232

پشاور میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 39 افراد کو رنگے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ مجموعی طور پر72ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق سی سی پی او پشاو محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈاپور کی قیادت میں رورل ڈویژن میں مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیاگیا۔

اس دوران ہوائی فائرنگ میں تھانہ چمکنی کی حدود میں10،تھانہ خزانہ کی حدود میں 15 ،تھانہ داودزئی میں 6 ملزمان ،تھانہ ناصر باغ کی حدود میں 4 ملزمان ،تھانہ ریگی کی حدود میں ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے3 عدد کلاشنکوف، ایک عدد رپیٹر 12 بور،11 عدد پستول 30 بور ،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور پٹا خے برآمد کر کے مجموعی طور پر39 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ جبکہ 72ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ۔