119

سفا رتی عملہ ہرا سگی ٗ معا ملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا فیصلہ

اسلام آ با د۔پا کستان نے بھا رت میں سفا رتی عملے کی ہرا سگی کا معا ملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا، پا کستا نی سفا رتکا رو ں کو بھا رت میں تسلسل کے ساتھ ہرا سا ں کیئے جا نے کے خلاف با قاعدہ شکا یت در ج کروا ئے جا ئے گی، اقوام متحدہ میں مستقل پا کستانی مندوب ملیحہ لو دھی معا ملہ اٹھا ئیں گی ۔سفا رتی ذ را ئع کے مطا بق پا کستان نے بھا رت میں اپنے سفا رتی عملے کی ہرا سگی کے معا ملہ پر نئی دہلی سے ہا ئی کمشنر سہیل محمو د کو پہلے ہی مشاورت کے لیئے واپس بلوا لیا ہے۔

جنہو ں نے اعلی حکام کو بھا رت کے نا زیبا رو یئے کے حوا لے سے مفصل بر یفنگ دی ہے،پا کستان نے بھا رت کی جا نب سے و یا نا کنو نشن کی خلاف ورزی اور سفا رتی آ داب کی تو ہین کے معا ملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ بھا رتی رو یہ سے اقوا م عا لم کو آ گا ہ کیا جا سکے، ملیحہ لو دھی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز اور تصا ویر بھی شوا ہد کے طو ر پر پیش کریں گی ۔