101

بجلی چوری روکنے کیلئے انجینئرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے 16 ڈویژن میں بجلی چوری کو روکنے کے لئے انجینئر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایک مجوزہ ڈرافٹ پیسکو حکام سے تیار کرایا ہے جہاں پر کے پی کے 16 ڈویژن پشاور ، چارسدہ ، شب قدر ، خیبرایجنسی ، کوہاٹ ، ہنگو ، تخت بھائی ، بنوں ، لکی مروت ، ٹانک اور کرک سمیت دیگر ڈویژنز میں انجینئر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈرافٹ میں تجویز کی گئی ہے کہ متعلقہ ڈویژن میں 8 لاکھ 75 ہزار صارفین نے لاکھوں روپے کی ادائیگی نہیں کی ہے اور بجلی چوری میں بھی ملوث نہین ۔ لہذا ایسے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے انجینئرز کی 53 گاڑیاں اور 212 انجینئرز اہلکار وفاق سے طلب کئے جائیں گے ۔