276

بجلی منافع ‘وفاق نے خیبر پختونخوا کو 10کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی

پشاور ۔وفاق نے صوبائی حکومت کو بجلی منافع بقایا جات کی مد میں مزید 10کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے جنور ی میں بھی صوبائی حکومت کو ادائیگی کی گئی تھی بجلی بقایا جات ، بقایا جات اور دیگر مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا حکومت کے کروڑوں روپے ہیں جس کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت نے وفاق سے رابطہ کر چکی ہیں ۔ 

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل صوبائی حکومت نے وفاق سے اپنے تمام بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نئے مالی سا ل کے بجٹ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ریلیف صوبے کے عوام اور ملازمین کو دی جا سکے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبے کو مرکز سے ادائیگی جاری ہیں جس کے باعث صوبہ مالی طور پر مستحکم بھی ہو چکا ہے۔

صوبائی حکومت کو مزید دس کرو ڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مالی پوزیشن پنجاب ، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی نسبت مالی طور پر مستحکم پوزیشن پر ہے اور صوبائی حکومت نے تاحال کسی بینک سے قرضے نہیں لئے ہیں ۔ بی آر ٹی منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی قرضے فراہم کئے ہیں ۔