278

خیبر پختونخوا پولیس کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کی خریداری کا فیصلہ موخر

پشاور۔خیبر پختونخوا پولیس کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کی خریداری پر اعتراضات کر دیئے ہیں جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی خریداری کا فیصلہ موخر کیا جارہاہے صوبائی حکومت کے دونوں ہیلی کاپٹروں کے بارے میں نیب کی جانب سے تحقیقات شروع کرنے کے بعد تیسرے ہیلی کاپٹر کی خریداری کی تجویز خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے دی گئی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ ایمر جنسی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر خریدا جائے ۔

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر پچاس ملین روپے سے زائدکے اخراجات آ رہے ہیں جس پر بعض محکموں نے تحفظات کا اظہار کیاہے ان تحفظات کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا جارہا ہے ۔ سرکاری ہیلی کاپٹر غلط استعمال کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔