268

جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا

پشاور۔جیلوں سے سنگین وارداتوں میں رہا ہونے والے قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا ہے ابتدائی مرحلے میں پشاور سمیت صوبے کے پندرہ اضلاع کے جیلوں میں پولیس کا خصوصی یونٹ قائم کردیاہے جس کاڈیٹا لنک صوبے کے ان جیلوں اور سنٹر ل پولیس آفس کے علاوہ ڈی پی او آفسز سے بھی لنک کر دیا ہے۔

پشاور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی ، بونیر ، دیر لوئر ، چترال ، ابیٹ آباد، ہری پور ، مانسہرہ ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں خصوصی یونٹ قائم کر دیئے ہیں۔قیدیوں کی رہائی کے ایک ماہ تک یونٹ ایسے تمام خطرناک رہا ہونے والے قیدیوں کی مانٹیرنگ کرینگے جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات کمپیوٹر کے ذریعے ان اضلاع کے پولیس حکام کو ارسال کی جائیگی ۔

ملزمان کی رہائی کے بعدان کا پورا ڈیٹا کمپیوٹر ائزڈ رکھا گیا ہے جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کے فنگر پرنٹس پہلے سے ہی حاصل کئے گئے ہیں ۔ دہشت گردی سمیت دیگر اہم سنگین جرائم میں دوبارہ ان کے ملوث ہونے کے روک تھام کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔