واشنگٹن ۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے دورہ امریکا کے دوران باورکرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔اپنے دورہ امریکا کے دوران ’سی بی ایس‘ ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات80سال پر محیط ہیں۔
سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پراناحلیف ہے۔’سی بی ایس‘ ٹی وی کے پروگرام’’60منٹ‘‘ میں بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی زیرنگرانی امن مساعی کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب تمام فریقین کے لیے امن کی بات کرتا ہے۔
ایک سوال پر سلمان بن عبدالعزیز نے کہاکہ میں فطری طورپر امن کی بات کرتا ہوں، ہمیں کشیدگی پیدا کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے جب کہ میں فلسطینیوں کے حقوق اور مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سب کے مفاد کی بات کرتا ہوں۔
180