274

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بعد از مرگ اپنے اعضاءعطیہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعضاء کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا، اسلام آباد میں کہا تھا کہ میں خود ادیب ضوی کے پاس جاکر تفصیلات حاصل کروں گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا استقبال  سربراہ ایس آئی یوٹی ڈاکٹر ادیب رضوی نے کیا، چیف جسٹس نے ایس آیی یو ٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ آج وہ عدالت میں پیش ہوئے اور معزز ججز کے ساتھ بیٹھے، انسانوں کی خدمت کا جذبہ دیکھ کر ان کا دل خوش ہوا