260

ناظمین اتحاد کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 10روز کی ڈیڈلائن

پشاور۔خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل ناظمین اتحاد نے صوبائی حکومت سے14مہینوں سے بندتنخواہوں اورترقیاتی فنڈزجاری کرنے دس دن کی مہلت دیدی ۔

یہ اعلان گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں جنوبی اضلاع ویلج کونسل ناظمین کے صدر ساجد اقبال نے دیگرناظمین سید عالم،ظہور پراچہ، شاہ خالد، محمد اسلام، واصف شاہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ جنوبی اضلاع جس میں کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو اور دیگر اضلاع کے ویلج ناظمین کی پچھلے 14 مہینوں سے تنخواہوں سمیت ترقیاتی اور غیرترقیاتی فنڈز بند ہے اور بلدیاتی نظام رکھا ہوا ہے جبکہ ناظمین کی دفاتروں کی کرائے بھی ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے اکثر دفاتر بند پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں غریب عوام کی مسائل ان کی دہلیزپر حل کئے جاتے ہیں مگر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام مفلوج ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوگئے انہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی وزیربلدیات سے مطالبہ کیاکہ ان کو تنخواہیں اورترقیاتی فنڈز جلد از جاری کیاجائے اوردس دن میں مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پشاور میں سڑکوں کو بند کرکے احتجاج پرمجبورہوجائینگے ۔