346

خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ 

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایسے زمیندار جن کے ذمے صوبائی حکومت کے مختلف قرضہ جات ہیں تاہم وہ ادا نہیں کر سکتے ہیں کو معاف کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہاہے۔

نئے مالی سال 2018-19کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیکس فری بجٹ بھی پیش کیا جا رہاہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز کے بجائے موجودہ ٹیکسز میں توسیع کے امکانات ہیں ۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے پبلک سیکٹر ڈویلولپمنٹ پروگرام کی تیاری بھی آخری مرحلے میں ہے خیبر پختونخوا حکومت اپنا چھٹا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر پیش کریگی خیبر پختونخوا حکومت کی آئینی مدت اٹھائیس مئی کو ختم ہو رہی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کو مئی میں ہی منظور کرائیگی ۔