249

نئے تعمیر شدہ سکولوں کی سخت سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات 

پشاور۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے نئے تعمیر ہونے والے سرکاری سکولوں کی سیکورٹی کیلئے سرحدی دیواروں کی تعمیر ، چوکیدار وں کی تعیناتی اور سکولوں میں قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے پودے اُگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے محکمہ مالیات اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کو نئے تعمیر شدہ سکولوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر باونڈری والز کی تعمیر ، پہرہ دینے کیلئے چوکیداروں کی تعیناتی اور سکولوں کے اندر سر سبز پودے لگانے کا حکم دید یا ہے جسکی دیکھ بھال چوکیداروں کے ذمے لگا دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے نفاذ کے تحت صوبے میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔