137

اسد قیصر کا 20لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنیکا وعدہ

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر نے آج حاجی خیل مینئی تحصیل ٹوپی میں ایک بڑے عوامی اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ انہوں نے کے پی کے کے تمام ممبران اسمبلی سے زیادہ صوابی کیلئے ترقیاتی کام کئے صوابی کو پہچان دی اور یہاں کے عوام کی گذشتہ ساٹھ سالوں کی محرومیوں کو دور کیا اس سے پہلے صوابی کے عوام نے اے این پی اور مسلم لیگ کو ووٹ دیا مگر نتیجے میں ان لوگوں نے صوابی کے عوام کو ترقیاتی کاموں کی مدمیں ایک دھیلہ تک نہیں دیا ۔

سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ آج ان کی جدوجہد کے نتیجے میں صوابی میں بین الاقوامی معیار کے سپورٹس گراؤنڈ ،میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی کیڈٹ کالج ،چھوٹے ڈیم اور اسی طرح کے بے شمار ترقیاتی کام ہوئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اسلامی قوانین پاس کئے سکولوں میں ناظرہ قرآن ، ترجمہ قرآن،آئمہ کرام کیلئے تنخواہ ،مساجد کی سولرائزیشن ،عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ کا بنانے سی پیک میں صوبے کے حق کو عدالتی جنگ سے حاصل کرنے اور پختونوں کے لئے پورے ملک میں آواز بلند کرنے جیسے اہم اقدامات کئے۔انہوں نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ کرنل شیر خان انٹرچینج پربننے والے انڈسٹریل زون میں ان کے لئے بیس لاکھ روزگارکے مواقع فراہم کریں گے۔