76

بٹ خیلہ کیلئے پانی فراہمی کا منصوبہ 7ارب 8کروڑ سے مکمل

پشاور ۔ بٹ خیلہ کے گریویٹی بیسڈ فراہمی آب کے منصوبے کو مجموعی طور پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے جو آزمائشی مراحل میں ہے۔یہ بات صحت عامہ مالاکنڈ کے ایس ڈی او شاہ نواز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ضلع سوات کے گاؤں گورتئی سے بٹ خیلہ تک 18 انچ قطر چوڑا23 کلومیٹر پائپ بچھایا گیاہے۔ منصوبے کی گنجائش تین لاکھ گیلن پانی سٹوریج ہے۔ جس سے اندازاَ علاقے کی ڈیڑھ لاکھ آبادی مستفید ہو گی۔

جو مجموعی آبادی کا 70 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت مالکان کو زمین اور درختوں ، فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں کے معاوضے کی مد میں 80 کروڑ روپے ادائیگی کی جاچکی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چونکہ یہ فراہمی آب کا گریویٹی بیسڈ منصوبہ ہے اس لئے یہ دن رات میں 24 گھنٹے مسلسل کام کرے گا اور بجلی لوڈشیدنگ کے اثرات سے مبرا ہوگا۔اسلئے عوام بلاتعطل ہر وقت پانی حاصل کرنے کے قابل ہونگے۔ منصوبے کے سب انجینئرس محمد ریاض نے مزید بتایا کہ خصوصاََ ماہ رمضان اور شدید گرمی کے دنوں میں عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی وافر مقدار دستیاب ہوسکے گی۔