294

امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیوشن فیس میں اضافے کا اعلان 

اسلام آباد۔پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیوشن فیس میں 2 اپریل 2018 ء کے بعد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیوشن فیس 2 اپریل 2018ء سے 25ڈالر سے بڑھ کر 35 ڈالر ہو جائے گی۔ اس 10 ڈالر اضافہ کا اطلاق فقط’’ڈی ایس گیارہ‘‘ فارم کے ذریعے امریکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہریوں پر ہو گا ۔

مثال کے طور پر پہلی بار پاسپورٹ بنوانے کیلئے درخواست دینے والے 16 سال سے بڑی عمر کے شہری، 16 سال سے کم عمر کے بچے اور وہ درخواست گزار جنہوں نے پچھلے پاسپورٹ کے گم یا چوری ہونے کی اطلاع دینے کے بعد دوبارہ اجراء کی درخواست دی ہو۔ اس 10 ڈالر اضافہ کا اطلاق پاسپورٹ کی تجدید کے اہل ان بالغ افراد پر نہیں ہوگا جو ڈی ایس۔82 فارم استعمال کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ عام طور پر قونصلر فیس اتنی مقررکرتا ہے جس سے قونصلر سہولیات کے اخراجات پورے کئے جا سکیں۔ حالیہ جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ پاسپورٹ ایگزیکیوشن سے منسلک اخراجات وصول کی جانے والی فیس 25 ڈالر سے زیادہ ہیں۔