446

پشاورچڑیاگھر میں برفانی چیتے کی زندگی کا سفر بھی تمام

پشاور۔خیبرپختونخواکے سب سے بڑے چڑیا گھر پشاورمیں ہرن کے بعد برفانی چیتابھی مرگیاجس پر چڑیا گھرکی سیرکوآنے والی بچوں میں افسردگی چھاگئی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں حال ہی میں صوبے کاسب سے بڑاچڑیا گھر تعمیر کیا جس میں بچوں کی دلچسپی اورتفریح کے لئے دنیابھر سے انواع و اقسام کے جانوراورپرندے لائے گئے اورچڑیاگھرکے افتتاح کے بعد روزانہ وہاں صوبہ بھرسے سینکڑوں کی تعداد میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ آتے ہیں اور جانور اور پرندوں کودیکھ کرمحظوظ ہوتے ہیں۔

تاہم چند روز پشاورمیں شدید سردی کے باعث چڑیاگھرمیں ہرن مرگیا تھا جسے چڑیا گھرکی انتظامیہ نے طبعی موت قراردیاتھا اورہرن کے بعد جمعرات کے روز پشاورچڑیاگھرکانایاب جانوربرفانی چیتا بھی مرگیاہرن کے بعد برفانی چیتے کے مرجانے پرپشاورزو سیرکے لئے آنے والوں میں افسردگی اورمایوسی پھیل گئی ہے بچوں کاکہناہے کہ پشاورکے چڑیاگھرمیں ضرافہ اورہاتھی کی پہلے ہی کمی تھی اوراب ہرن کے بعد برفانی چیتابھی مرگیاہے اوراگربتدریج اس طرح جانوروں کی کمی ہوتی رہی تو چڑیاگھرکی مقبولیت میں کمی آئے گی ۔