150

بزدلانہ کاروائیوں سے منصوبے متاثر نہیں ہونگے ٗ احسن اقبال

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن آگیا ہے، ا یک د و واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،سکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں،مضبوط معیشت وخوشحالی ہوگی توکوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا جب کہ معیشت نہیں سنبھالی تونوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی،ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج چین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔

مضبوط معیشت وخوشحالی ہوگی توکوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا جب کہ معیشت نہیں سنبھالی تونوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بیڑہ غرق و ستیاناس کا بیانیہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں، پہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے، اب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے۔

احسن اقبال نے لاہور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی، بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصوبے متاثر نہیں ہوں گے،حفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی موثر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، ملک میں امن آگیا ہے،کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، اکادکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سیکورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔