138

پی آئی اے میں سینکڑوں ملازمین کی ڈگریاں جعلی 

اسلام آباد ۔44 ارب روپے خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں 659 ملازمین جعلی ڈگری والے نکلے ہیں ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز 44 ارب روپے کے خسارے میں ہے لیکن اس میں 659 ملازمین جعلی ڈگری والے نکلے ہیں ان میں سے اب تک 391 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے اور 251 ملازمین کے کیسز عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

ان میں سے 17 ملازمین پر محکمانہ کارروائی کے مختلف مراحل میں ہے جو بھی حکومت آئی وہ اپنے لوگوں کو بھرتی کرتی رہی ۔ سفارش پر لوگ جعلی ڈگریوں پر بھی پی آئی اے میں بھرتی ہوتے رہے۔ تمام کیڈر کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کروائی تھی تو 659 ملازمین جعلی ڈگری والے نکلے۔ 

دوسری طرف پی پی آئی 2008 میں 40 ارب روپے خسارے میں تھے ۔ 2009 میں 13.31 ارب روپے ، 2010 میں 858 ارب روپے ، 2011 میں 28.03 ارب روپے ، 2012 میں 29.76 ارب روپے ، 2013 میں 42.98 ارب روپے خسارے میں چل رہی تھی ۔ 2017 میں بغیر آڈٹ کے ٹیکس سے قبل 43.65 ارب روپے کا خسارہ ہے ۔